ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ میں وجے مالیہ کی عرضی پر سماعت ملتوی

سپریم کورٹ میں وجے مالیہ کی عرضی پر سماعت ملتوی

Wed, 19 Feb 2020 12:20:38    S.O. News Service

نئی دہلی،19/فروری(ایس او نیوز/یو این  آئی) سپریم کورٹ میں شراب تاجر وجے مالیہ کی عرضی پر سماعت منگل کے روز ملتوی ہوگئی۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے معاملہ کی سماعت آج ملتوی کردی۔اب اس معاملہ کی سماعت ہولی کی چھٹی کے بعد ہوگی۔خیال رہے مالیہ نے ہندوستان میں اپنی املاک ضبط کرنے کیلئے انفوسرمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ شروع کی گئی کارروائی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کی ہے ۔


Share: